پارکنگ مافیا کا راج، شہری اذیت میں

غیر قانونی پارکنگ لاٹس ایک عرصے سے شہرِ کراچی میں ایک مافیا کے زیرِ اثر چلا آررہا ہے۔اس میں کون کام کرتا ہے اور کس نے اِنکو رکھا ہےحکومت اس سے لا علم ہے۔اگر کہا جائے کہ اندھیر نگری چوپٹ راج ہے تو یہ بلکل غلط نہیں ہوگا۔ اکثر چھوٹی بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور شاپنگ مالز کے باہر چند لوگوں کو کھڑا کردیا جا۔تا ہے اور یہ لوگ شہریوں شہریوں سے اپنی مرضی کی پارکنگ فیس وصول کرتے ہیںبعض اوقات30 روپے کی پرچی پہ 50 روپے لئے جاتے ہیں اورنہ دینے کی صورت میں آپکی گاڑی لو تھانح پہنچا کہ زائد پیسے لئے جاتے ہیں۔ان پارکنگز کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہےاور کبھی کسی اسکول کالج کی پارکنگ کی جگہ کو اس کام کیلئے استعمال کیا جاتا ہےجس کی وجہ سے طلباء و طالبات کو سفر میں مشکلات کا سامن کرنا پڑتا ہے اور سب سے بڑا ستم یہ کہ ایمبو لینس بھی اس رش میں پھنس کے مریضوں کو وقت پہ اسپتال نہیں پہنچاتی ہیں اور وہ زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔
میری آپ سے گزارش ہے کہ حکامِ بالا کو مطلع کیا جائے اور اس مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے۔

مراسلہ نگار
رویحہ احمد
جامعہ کراچی

تبصرے