میری ٹائم میوزیم

میری ٹائم میوزیم کراچی کا شمار پاکستان کے بہترین میوزیمز میں ہوتا ہے یہ پی این ایس کارساز کے قریب واقع ایک بحری میوزیم اور پارک ہے۔ پاکستان میری ٹائم میوزیم کراچی ’’ تقریباً 22ایکڑ رقبے پر قائم کیا گیا ہے۔ اسکا کا افتتاح 27مارچ 1997ء کو کیا گیا تھا۔ میوزیم کے داخلی گیٹ کے بالکل سامنے ایک آہنی مچھلی کا ماڈل بھی بنایا گیا ہے۔ اس کے احاطے میں ایک بڑی جھیل بنا کر یہاں سمندری ماحول بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس جھیل میں ایک مائن سوئیپر اور ایک چھوٹی آبدوز رکھی ہوئی ہے۔ 
میوزیم میں چھ مختلف گیلریز بنائی گئی ہیں جن میں مختلف سامان ہے پہلی گیلری پاک بحریہ کی ہے جس میں برصغیر پاک و ہند کی تاریخ کے اہم کرداروں کی عکاسی کی گئی ہے۔پاک بحریہ کے تاریخی نوادراتی ورثہ کو محفوظ کیا گیا۔ کراچی بندر گاہ گیلری میں طائرانہ مناظر دیکھائے گئے اور منوڑہ کے جزیرہ کے خد و خال کی منظر کشی کی گئی۔نیول چیف گیلری میں بحریہ کے تمام ریٹائر ہونے والے سربراہوں کے پورٹریٹ ، یونیفام اور زیر استعمال اشیاء محفوظ کئے گئے ہیں۔ ایکوریم گیلیری میں مچھلی کے دو بڑے ایکوریم ہیں جن کے پس منظر میں سمندری حیات دیکھائی گئی ہے۔ چھٹی سائنس گیلری ہے جس میں بچوں کو بنیادی سائنس سے آگاہ کرنے کیلئے مختلف ایجادات کے چلنے والے ماڈل رکھے گئے۔ ایک ہوائی جہاز بھی اس میوزیم کا حصہ ہے ۔ ٹکٹ لے کر اس پرسوار ہونا پڑتاہے
پاک بحریہ کی ڈیفنی کلاس آبدوز ہنگورکو دیکھ کہ پاک بھارت کی جنگ کا منظر آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے جس میں 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران ایک بہادرانہ کارروائی میں بلیک وڈ کلاس ہندوستانی بحریہ کی جہاز ککری کو 9 دسمبر 1971ء کی شب ڈبودیا تھا اور بعد میں اس کو پاکستان میری ٹائم میوزیم کے ورثے میں عوام کے لئے شامل کرلیا گیا ہے۔
میوزیم کا نظارہ جدید تصورات پر مبنی ہے جس میں  مناظر بین، مجسمے، جداری یا دیوال نقاشی اور مختلف قسم کی پینٹنگز، ٹچ اسکرین کمپیوٹرز اور قدیم ہتھیاروں کے ذریعے سمندر اور بحریہ کے مختلف پہلووں کو واضح کیا گیا ہے جو نہایت دلچسپ ہے اور اس سے میوزیم میں آنے والوں کی معلومات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔  زائرین اور طلباء کو سمندری معلومات زیادہ بہتر انداز میں سمجھانے کے لئے جدید کمپیوٹرپر بحری معلومات سے بھرپور ایک فلم وقفے وقفے سے چلائی جاتی ہے جسے تمام لوگ نہایت شوق سے دیکھتے ہیں
اس میوزیم کے بیچ میں سمندر جیسا ماحول بنایا گیا اور ساتھ خوب صورت سبزہ زار بھی بنایا گیا غرض یہاں آنے والوں کی تفریح کے لئے مکمل سامن کیا گیا ہے یہاں آنے والے نا صرف خوب خوب لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ ان کی معلومات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔

ملک حسّان 
جامعہ کراچی

تبصرے

  1. Youtube, YouTube - Vimeo
    (Sorted by Popularity Ascending) YouTube, YouTube, Movies, TV shows, and more. Find out how videodl to get Youtube in a hurry.

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں