کچھ دنوں پہلے کی بات ہے جب یہ خبر دیکھنے میں آئی کے عوامی مرکز پہ واقع ایک مشہور سپرمارکیٹ میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ یہ وہ سپر مارکیٹ ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ نوکری اور خریداری کی غرض سے روزانہ موجود ہوتے ہے، خوش قسمتی کی بات ہے کہ جس دن آگ لگی اس دن سپرمارکیٹ بند تھی جس وجہ سے کوئی مالی نقصان نہیں ہوا۔ یہاں غور کرنے کی بات یہ ہے کہ زیادہ تر سپرمارکیٹیوں میں ایئرکندشنر لگا ہوتا ہے اس لئے ان میں اندر اور باہر جانے کے لئے صرف ایک ہی دروازہ ہوتا ہے، جبکہ یہ لوگوں کے لئے نہایت ہی خطرے کی بات ہے، اگر کبھی آگ بھڑک اُٹھے تو تمام دکاندار اور گاہک اُس ایک دروازے کی طرف ہی دوڑ لگائیں گے اور ایسے میں زیادہ افراد باہر نہیں نکل پائیں گے، ان مارکیٹوں میں ہوا کی آمد و رفت کے لئے کوئی کھڑکی نہیں ہوتی اس لئے دھواں بھرجانے کی وجہ سے بھی لوگ سانس نا لے پائیں گے اور پھر متعدد جانوں کو خطرہ ہوگا۔ لہذٰا تمام شاپنگ مالز اور سپر مارکیٹوں میں ہنگامی صورتحال میں باہرنکلنے کے لئے مختلف خارجی راستوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ضروری ہے۔
ملک حسان
جامعہ کراچی
ملک حسان
جامعہ کراچی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں