الوداع دو دریا


کراچی کی عوام کے پاس پکنک اور سیر و تفریح کے مواقع بہت ہی کم ہیں ۔۔ 
سفاری پارک اجڑ چکا ہے بس نام کا رہ گیا ہے ۔۔ گارڈن یا کراچی زو  میں جانور اب بہت کم ہیں ۔۔۔ 
الہ دین سستی تفریح ہے تو عوام کا ہجوم یہاں کھل کر تفریح کرنے میں رکاوٹ بن جاتا ہے ۔۔   سند باد چھوٹی جگہ ہے محدود تفریح ہے  ۔۔۔ 
ارینا مہنگا ہے ۔۔۔ پی ایف میوزیم اور نیشنل میوزیم عجائب گھر ہیں اور بے رونق یا صحیح طریقے سے پیش نہ کرنے کے باعث زیادہ تر بچے یا نوجوان یہاں نہیں آتے ۔۔ 
جو بہترین اور سستی ترین تفریح یا جگہ کراچی کے لئے قدرت کا بیش بہا تحفہ ہے وہ کراچی کی ساحلی پٹی ہے ۔۔ یہ قدرت کا ایسا تحفہ ہے ۔۔ جو ہر عمر کے شہری کے لئے ہر موسم میں سب سے سستی ..  اچھی اور خوبصورت جگہ ہے ۔۔ بچپن  سے اب تک ..  کراچی میں پیدا ہونے والے بچوں کے لئے خاص طور پر سب سے بڑی پکنک ۔۔ ساحل سمندر ہی ہوتا تھا ۔۔ کم سے کم سن 2005 تک کراچی کی مرکزی تفریح گاہ ہمارا سمندر ہی تھا ۔۔ ہاکس بے ۔۔سی ویو ۔۔ سینڈز پٹ ۔۔ پیراڈائز پوائنٹ۔۔ کیپ ماؤنٹ ۔۔ نیلم پوائنٹ  ۔۔ کشمیر پوائنٹ اور دوسری چھوٹی چھوٹی جگہیں ۔۔۔ پھر اس کے بعد بدلاؤ آیا ۔۔ ایک ایک کرکے یہ سارے مقامات یا تفریح گاہیں ۔۔ سیکورٹی اداروں کے زیر استعمال آنے کے بعد بند ہوتے گئے ۔۔اب صرف سی ویو اور سینڈزپٹ ہی بچے ہیں ۔۔ یا 2005 کے بعد اسی ساحلی پٹی پر ڈیفنس  فیز8  کے قریب وجود میں آنے والے دو دریا کا پر فضا مقام اور یہاں کے بہترین اور مناسب قیمت ریستوران کی فوڈ سٹریٹ عوام کی توجہ کا مرکز رہے ۔۔  کراچی کے بڑے فوڈ ریستوران کے ساتھ ساتھ نئے لوگ بھی اس کاروبار میں اپنا حصہ ڈالنے آئے ۔۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ فوڈ سٹریٹ انٹرنیشنل لیول پر مشہور ہو گئی اور  کراچی کی عوام بالخصوص فیملیز کی توجہ حاصل کرلی ۔۔ لیکن کافی عرصے سے یہ خبر گرم تھی کہ دو دریا کا مقام اب بند ہونے والا ہے ۔۔ تمام ریسٹورنٹس اور تفریح گاہیں بند کرکے یہ جگہ اب بڑے بڑے شاپنگ مال ۔۔ عمارتوں کی تعمیر کے لیے کیے گئے معاہدے کے تحت ایک کمپنی کے حوالے کی جارہی ہے 
 ۔۔اور بلا آخر اب سننے میں یہی آیا ہے کہ رمضان کے بعد یہ دو دریا بند کر دیا جائے گا اور عوام ایک سستی تفریح سے محروم ہو جائینگے ۔۔ گنے چنے تفریح مقامات ایک ایک کرکے کسی ادارے یا کاروباری لوگوں کو دئے جارہے ہیں ۔۔ جو کہ کراچی کی عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔۔ سمندر اللّه کی نعمتوں میں سے ایک ہے ۔۔ محض اپنے مقاصد کے لئے اس پر قبضہ کرنا کراچی کے عوام کے ساتھ ظلم ہے ۔۔۔ اور میں یہ بھی بتاتی چلوں کہ مستقبل قریب میں سی ویو اور سینڈزپٹ بھی بند کردیے جائیں گے ۔۔ ان تمام جگہوں کو بڑی کمپنیوں کو بیچ کر انھیں موقع دیا جایگا ۔۔کہ وہ آنے والے لوگوں سے ساحل سمندر پر جانے کے لیے ٹکٹ کے پیسے طلب کریں ۔۔ مطلب یہ ہے کہ سستی اور مفت تفریح بھی عوام سے چھین لی جائیگی ۔۔ کراچی کے عوام کو دوسرے مسئلوں میں الجھا کر انتہائی خاموشی سے پوری ساحل سمندر کی پٹی یا تو بیچ دی گئی ہے یا اداروں کے حوالے کر دی گئی ہے ۔۔ 
اور ہم آپ بس بے بسی سےسب  دیکھ ہی رہے ہیں  اگر جاگ گئے تو یہ نا انصافی شاید روک پائیں ۔۔۔ 
عذرا ناز
کراچی

تبصرے