انگوٹھے کا کردار

 ویسے تو انسانی تمام اعضاء انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن انگوٹھے کا کردار سب سے منفرد ہے، یعنی انگوٹھا کسی بھی قوم کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرتا ہےلیکن ہماری قوم اس انگوٹھے کی اہمیت سے ناواقف ہے۔۔ہمیں نہیں پتہ کہ اس کا استمعال کب، کہاں،کیسے اور کس لئے کرنا ہے۔ ہم اس سے نوٹوں کی گڈیاں تو گن لیتے ہیں اور اس کے جعلی یا اصلی ہونے تک کا پتہ لگا لیتے ہیں لیکن جب اس انگوٹھے کا حق ادا کرنے کا وقت آتا ہے تو یہ قوم حکمرانوں کے جعلی یا اصلی ہونے کا پتہ لگائے بغیر اپنا ووٹ کسی کرپٹ سیاستدان کے نام کر دیتی ہے اور جب یہی سیاستدان حکمران بن کر اس بھولی عوام کے حقوق ادا نہیں کرتےتو پھر یہ معصوم عوام ان کرپٹ سیاستدانوں کو کوستے ہیں حالانکہ عوام اس بات سے اچھی طرح واقف ہوتی ہے کہ ان حکمرانوں کو خود اِنہوں نے اپنے اوپر مسلط کیا ہے۔ صد افسوس اس قوم کو انگوٹھے کی اس اہمیت کا آج تک اندازہ نہیں ہو سکا ہے لیکن میں امید کرتی ہوں کہ میری قوم جلد ہی اپنے انگوٹھے کا حق پہچان لے گی کیونکہ ملک کی تقدیرقوم کے ہاتھوں میں ہوتی ہے۔۔

عذرا خورشید
جامعہ کراچی

تبصرے